TGTGInsighttelegram intelligenceLIVE / telegram public index
← 📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚
📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚 avatar

TGINSIGHT POST

Post #14305

@knowledge

📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚

لیدلې80د پوسټ لیدلو شمیر
خپور شویمرغومی ۲۶AP ۱۴۰۴-۱۰-۲۶ ۱۸:۰۶
مینځپانګه

د پوسټ مینځپانګه

▪︎ تعینِ شَبِ معراج میں اتنا اختلاف کیوں ہے ؟؟ 1۔ معراج، ہجرت سے کتنا عرصہ قبل ہوئی ؟ - جواب میں اختلاف ہے 2۔ معراج مکہ مکرمہ کے کس مقام سے ہوئی ؟ - جواب میں اختلاف ہے 3۔ معراج کس مہینے میں ہوئی ؟ - جواب میں اختلاف ہے 4۔ معراج کس تاریخ کو ہوئی ؟ - جواب میں اختلاف ہے 5۔ معراج کس دن ہوئی ؟ - جواب میں اختلاف ہے ٢٧ رجب کو شبِ معراج کی یقینی تاریخ ماننے والوں کو دعوتِ فکر۔۔۔ علماء ِسیر نے خوب تحقیق کے بعد اُن صحابہ کی تعداد اور نام لکھے ہیں جنہوں نے قصہٴ معراج کو نقل کیا، کسی نے مختصر اور کسی نے تفصیل سے؛ چنانچہ علامہ قسطلانیؒ نے (المواہب اللدنیہ :۲/ ۳۴۵، میں) چھبیس صحابہؓ کے نام شمار کیے ہیں اور علامہ زرقانیؒ نے اس کتاب کی شرح میں ان صحابہؓ کے ناموں میں اضافہ کرتے ہوئے پینتالیس کی تعداد اور ان کے نام ذکر کئے ہیں، (شرح العلامة الزرقانی: ۸/۷۶،دارالکتب العلمیہ) اس تفصیل کے بعد قابلِ غور بات یہ ہے کہ اس قصے کی تفصیل بیان کرنے والے اصحاب ِ رسول کی اتنی بڑی تعداد ہے اور اس کے باوجود جس رات میں یہ واقعہ پیش آیا اس رات کی حتمی تاریخ کِسی نے بھی نقل نہیں کی، آخر کیوں؟؟ کتبِ سیر میں غور کرنے کے بعد سوائے اس کے کوئی اور بات سمجھ میں نہیں آتی کہ اگرچہ اِس رات میں اتنا بڑا واقعہ پیش آیا؛ لیکن اس کی بنا پر اس رات کو کسی مخصوص عبادت کے لیے متعین کرنا نہ تو کسی کو سُوجھا اور نہ ہی زبانِ نبوت سے اس بارے میں کوئی حکم صادر ہوا ، نہ ہی اس رات کی اس طرح سے تعظیم کسی صحابیِ رسول کے ذہن میں پیدا ہوئی، لیکن اس کے باوجود یہ سوال پھر بھی باقی رہتا ہے کہ اگرچہ اس سے کوئی حکم ِ شرعی وابستہ نہیں تھا تاہم بمقتضائے محبت ہی اس طرف توجہ کی جاتی ، جب حضورِ اکرم ﷺ کے خدوخال اور نقش و نگار کو بھی بمقتضائے محبت ضبط کرنے کا اہتمام کیا گیا تو آخر اس شب سے اس قدر بے اعتنائی کی کیا وجہ؟؟ تو اس سوال کے جواب میں حضرت مولانا مفتی رشید احمد صاحب لدھیانویؒ فرماتے ہیں : ”کہ اس شب میں خرافات و بدعات کی بھرمار کا شدید خطرہ تھا، حضورﷺ اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سدّ باب کی غرض سے اس کو مبہم رکھنا ہی ضروری سمجھا “ (سات مسائل، ص:۱۶، دارالافتاء والارشاد، کراچی)۔ Join Telegram Channel: https://telegram.me/knowledge Join WhatsApp Group: https://chat.whatsapp.com/JNJ16FzSqHXGtcb6thWX25