Содержимое
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کے المناک نتائج پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار: محترم صدرِ مملکت، محترم وزیرِاعظم، بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے المناک واقعے پر میں گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم اس وحشیانہ اور سنگدلانہ جرم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔ ہم پاکستانی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی جرات اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں، جن کی مستعد کارروائیوں نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو روکا۔ روس ہر قسم کی دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ متاثرہ خاندانوں تک میری دلی ہمدردی اور اظہار یکجہتی پہنچائیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے میری نیک تمنائیں قبول فرمائیں۔ مخلصانہ جذبات کے ساتھ، ولادیمیر پوتن