Содержимое
میں یوم پاکستان کے موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سال آپ کا ملک قرارداد پاکستان کی منظوری کی 85 ویں سالگرہ منا رہا ہے جس نے برصغیر پاک و ہند میں بعد میں ایک بے مثالی آزاد اسلامی جمہوریہ قائم کرنے کی بنیاد رکھی تھی۔ متعدد مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم اپنی روایتی اقدار کو برقرار رکھنے اور ان اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی ہے جو عظیم مفکر اور ملک کے بانی علامہ محمد اقبال اور محمد علی جناح نے پیش کیے تھے۔ روس ہمیشہ پاکستانی مہمان نوازی، قدرتی حسن اور بھرپور ثقافتی ورثے کو سراہتا ہے۔ پاکستان زندگی کے تمام شعبہ جات میں وسیع صلاحیت کا حامل ہے اور قوم کا سب سے بڑا اثاثہ اس کے محنتی اور مخلص لوگ ہیں۔ ایک پاکستانی ضرب المثل بالکل صحیح ہے کہ محنت کامیابی کی کنجی ہے۔ اس خوش موقع پر میں ہر پاکستانی کی اچھی صحت، بہبودی اور خوش قسمتی کی خواہش کرتا ہوں۔ آپ کا خوبصورت ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو دور کرے! پاک سرزمین شاد باد!