TGTGInsightаналитика telegramLIVE / telegram public index
← Посольство России в Пакистане / Embassy of Russia in Pakistan
Посольство России в Пакистане / Embassy of Russia in Pakistan avatar

TGINSIGHT POST

Post #925

@rusembpak

Посольство России в Пакистане / Embassy of Russia in Pakistan

Просмотры264Количество просмотров
Опубликован15 янв.15.01.2025, 13:50
Содержимое поста

Содержимое

اشتیاق ہمدانی ، پی ٹی وی ورلڈ: روس کے بحری ڈاکٹرائین کے مطابق بحرِ ہند کو ایک اہم تزویراتی خطے کی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو محفوظ اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اس حکمت عملی کے مطابق کیسے استعمال کر سکتا ہے؟ روس اور پاکستان کے موجودہ تعلقات کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ سرگئی لاوروف: روس اور پاکستان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ خوش آئند دور ہے۔ سوویت دور میں پاکستانی معیشت کے لیے جو منصوبے بنائے گئے تھے، انہیں بحال کرنے کے حوالے سے کئی منصوبے زیر غور ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون میں باہمی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ پاکستان بھی اس کا شکار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ کو اپنے پڑوسی افغانستان ، بھارت، اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ "منفی عناصر" وسطی ایشیا، افغانستان اور پاکستان کو اپنے مجرمانہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں انسداد دہشت گردی کا ایک ڈھانچہ موجود ہے جو مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے- اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دہشت گردی کی مالی اعانت کا منشیات کی اسمگلنگ (جو منظم جرائم کی ایک شکل ہے) سے گہرا تعلق ہے ، ہم کئی سالوں سے دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم، اور انسانی اسمگلنگ سمیت نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ مرکز بنانے کے اقدام کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس سال ہم اس فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیں گے۔ میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ تنظیمی اقدامات اہم ہیں، لیکن اس سے زیادہ اہم شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر اعتماد کی فضا کو مضبوط بنانا ہے، خاص طور پر اس فارمیٹ کے اندر جو اس وقت افغانستان (روس، چین، پاکستان اور ایران) پر کام کر رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی شمولیت صحیح سمت میں ایک قدم ہوگی۔ شنگھائی تعاون تنظیم اور افغانستان سے متعلق فارمیٹس، جیسا کہ ماسکو فارمیٹ، ایسے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں جہاں پاکستان، بھارت اور چین زیادہ بات چیت کر سکتے ہیں، ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کر سکتے ہیں، اہمیت رکھنے والے موضوعات پر سوالات اٹھا سکتے ہیں، جوابات حاصل کر سکتے ہیں اور ان کا تجزیہ کر سکتے ہیں۔ ہم ہر ممکن طریقے سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ یہ آپ کے ممالک، ہمارے خطے، اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مفاد میں ہے۔